کنور دانش علی کو بی ایس پی سے نکال دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں مسلم رہنما و رکن پارلیمنٹ دانش علی کو بالآخر بی ایس پی سے خارج کردیا گیا۔ مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کی جانب سے ایک مسلم رہنما کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل اختیار کرنے کے بعد ریاست کے مسلمانوں میں تشویش کا ماحول ہے۔

دانش علی کو مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی ایس پی سے نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پارلیمنٹ میں بی جے پی کے لیڈر نے دانش علی کے خلاف انتہائی غیراخلاقی و متنازعہ تبصرے کئے تھے۔ بی ایس پی سے نکالنے جانے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ دانش علی اب کانگریس یا سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ پارلیمانی انتخابات 2024 سے قبل اس طرح کی کاروائی سے مایاوتی کی پارٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں