بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان میں بی جے پی کی جیت کے بعد سے جاری وسندھرا راجے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بی جے ی نے بھجن لال شرما کو راجستھان کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر چنا ہے۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بھجن لال شرما کے نام کو منظوری دی گئی۔

راجستھان کے بھرت پور سے تعلق رکھنے والے بھجن لال شرما کافی عرصے سے آر ایس ایس سے وابستہ ہیں جبکہ وہ اسمبلی کےلئے پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ بھجن لال شرما پہلی بار ایم ایل اے بنے ہیں، تاہم وہ 4 مرتبہ ریاستی جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں اور آر ایس ایس اور اے بی وی پی سے وابستہ رہے ہیں۔بی جے پی ہائی کمان نے مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، ونود تاوڑے اور سروج پانڈے کو راجستھان کا مبصر بنایا تھا۔ آج دوپہر تینوں لیڈر جے پور پہنچے اور ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کی۔ وہیں، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے وسندھرا راجے سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ دوسری طرف بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی راج ناتھ سنگھ سے فون پر بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں