حیدرآباد (دکن فائلز) پارلیمنٹ کے ایوان تک پہنچنے میں کامیاب دو نوجوان بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہا کے نام سے جاری کردہ وزیٹر پاس لے کر لوک سبھا آئے تھے۔ جبکہ ان کے ساتھ اور دو احتجاجی بھی تھے جنہوں نے پارلیمنٹ کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔ ولیس نے ان چاروں افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغام کردیا ہے۔
پولس نے پارلیمنٹ کے ایوان میں داخل ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت ساگر شرما اور ڈی منورنجن کے طور پر کی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دونوں کرناٹک کے میسور کے رہنے والے ہیں۔ اسی طرح پارلیمنٹ کے باہر ہنگامہ کرنے والوں کی شناخت نیلم اور امول شنڈے کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ نیلم کا تعلق ہریانہ سے ہے جبکہ شنڈے مہاراشٹر کے لاتور کا رہنے والا ہے۔ منورنجن نے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی ہے۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ نیلم سیول سروسز امتحان کی تیاری کر رہی ہیں۔


