حیدرآباد (دکن فائلز) موہن یادو نے آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد متنازعہ احکامات جاری کردیئے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوئی تھی اور آج ریاست میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد موہن یادو نے مذہبی و عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
After assuming the chair, Madhya Pradesh CM Mohan Yadav has ordered a ban on the unregulated use of loudspeakers in religious places and other public places. pic.twitter.com/Q4ydVetiLN
— ANI (@ANI) December 13, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد اپنے پہلے بڑے فیصلے میں موہن یادو نے مذہبی اور عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ قبل ازیں اجین جنوبی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
58 سالہ موہن یادو کو ریاستی دارالحکومت بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں گورنر منگو بھائی پٹیل نے عہدے کا حلف دلایا۔


