حیدرآباد (دکن فائلز) الہ آباد ہائی کورٹ نے آج اپنے ایک اہم فیصلے میں متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کے احاطے میں سروے کی اجازت دے دی۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کے احاطہ میں عدالتی نگرانی میں سروے کرنے کی اجازت دی ہے۔
عدالت نے مسجد کے سروے کی نگرانی کے لیے ایک ایڈوکیٹ کمشنر کی تقرری پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں کچھ درخواست گزاروں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ مسجد کے احاطہ میں کچھ نشانیاں موجود ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کبھی مندر تھی عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے آج یہ فیصلہ سنایا۔
درخواست گذاروں کی جانب سے ایک اور عرضی داخل کرکے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کی اپیل کی تھی تاہم الہ آباد ہائی کورٹ نے اس عرضی کو خارج کردیا۔ عدالت نے کہا کہ سروے کے طریقہ کار پر 18 دسمبر کو اگلی سماعت کے دوران غور کیا جائے گا۔


