حیدرآباد (دکن فائلز) آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیاکہ آئندہ سال فروری میں منعقدہ اسمبلی کے اجلاس میں تعدد ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے کا بل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد تنظیموں اور افراد سے مشاورت کے بعد بل تیار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسام اسمبلی کے 4 فروری سے شروع ہونے والے اجلاس میں کثرت ازدواج پر پابندی کا بل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ایسی دفعات کو بھی شامل کیا جائے گا جس سے لو جہاد کے واقعات کو ختم کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ آسام میں تقریباً 1,300 مدارس کو فوری اثر سے عام ایم ای اسکولوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔


