داؤد ابراہیم زہرکھانے کے بعد کراچی کے ہسپتال میں شریک؟ سوشل میڈیا پر دعویٰ

حیدرآباد (دکن فائلز) ممبئی کا مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم مبینہ طور پر زہرکھانے کے بعد پاکستان کے شہر کراچی کے ایک ہسپتال میں زندگ کی جنگ لڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہندوستان کا انتہائی مطلوب ڈان سخت حفاظتی انتظامات میں کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ تاہم، اس معاملہ میں سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ داؤد کو کراچی میں زہر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کو کراچی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اسے زہر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے داؤد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں