لوک سبھا میں تین نئے فوجداری قانون بل منظور، ملک سے غداری کی دفعہ ختم، ماب لنچنگ کےلئے سزائے موت کی گنجائش

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا میں آج تین فوجداری کوڈ بل بھارتیہ نیا (دوسرا) سنہتا، 2023، بھارتیہ شہری تحفظ (دوسرا) سنہتا، 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ (دوسرا) بل، 2023 کو منظور کرلیا۔

قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئے فوجداری قوانین پر بحث کا جواب دیتے ہوئے اسے آئین کی روح کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں تقریباً 160 میٹنگیں کی ہیں جس کے بعد ان بلوں کو قطعیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین پرانے دور کے انڈین پینل کوڈ کی جگہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین میں لوگوں کی بھلائی پر زور دیا گیا ہے۔

شاہ نے کہا کہ یہ بل لوگوں کو انصاف دینے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ ان بلوں میں ماب لنچنگ (ہجومی تشدد) کو بطور جرم شامل کیا گیا ہے اور بل میں موب لنچنگ کے واقعات پر سخت سزا عمرقید سے لیکرسزائے موت تک کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ملک کے بغاوت جیسے قانون کو منسوخ کردیا۔ وہیں بل میں سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کرنے کی بھی گنجائش ہے جبکہ عمرقید کی سزا کو 7 سال قید میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں