حیدرآباد (دکن فائلز) ریاست بہار کے سیوان سے تعلق رکھنے والے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما عارف جمال کا نامعلوم بدمعاشوں نے سرعام گولی مارکر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر کی رات عارف اپنی فاسٹ فوڈ کی دکان میں تھے کہ اچانک بائک پر کچھ بدمعاش وہاں پہنچے اور عارف پر فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
عارف کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نےانہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق عارف جمال کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ بدمعاشوں نے تین راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔ عارف کے قتل کے بعد بہار مجلس کے رہنماؤں نے صدمہ و غم کا اظہار کیا اور خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا پولیس سے مطالبہ کیا۔