حیدرآباد (دکن فائلز) محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں نے آج دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد سے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ اپریل میں امکانی طور پر پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے اس بار دسویں کے امتحانات مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔
اس سلسلہ میں اسکول ایجوکیشن کمشنر دیوسینا، ایس ایس سی بورڈ ڈائرکٹر کرشنا راؤ، محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم نے محکمہ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اسکول ایجوکیشن آفس میں منعقدہ اس اجلسا میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز کو حکومت کے سامنے پیش کردیا گیا۔
اب وزیراعلیٰ ریونت ریڈی 10ویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گے اور ان کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں 28 دسمبر کو حکومت کی جانب سے واضح احکامات جاری کرنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد دسویں جماعت کے امتحانات کا تازہ شیڈول جاری کدیا جائے گا۔


