حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 10ویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔ امتحانات کے شیڈول کے مطابق امتحانات صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے۔
تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق ► پہلی زبان کا پرچہ 18 مارچ کو ► دوسری زبان 19 مارچ کو ► تیسری زبان 21 مارچ کو ► ریاضی 23 مارچ کو ► سائنس کا پرچہ 1 (فزکس) 26 مارچ کو ► سائنس کا دوسرا پرچہ (حیاتیات) 28 مارچ کو اور ► سماجی علم کا پرچہ 30 مارچ کو منعقد ہوگا۔



