طلبا کےلئے اہم اطلاع، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے طلباء کو اسکالر شپس کےلئے درخواستیں داخل کرنے کےلئے ایک اور موقع دیا ہے۔ تعلیمی سال 2023-24 کے لیے اسکالرشپ (تجدید اور نئے طلبا) کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔

تلنگانہ حکومت نے اسکالرشپ کی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2024 تک بڑھا دی ہے۔ ایس سی ویلفیئر سکریٹری راہل بوجا نے اہل طلباء سے اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔

اس تعلیمی سال کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا عمل 19 اگست سے شروع ہوا تھا۔ آخری تاریخ 31 دسمبر 2023 مقرر تھی تاہم اب اس میں توسیع کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں