حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے نامپلی نمائش میدان پر کل ہند صنعتی نمائش کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاستی وزیر سریدھر بابو کے ساتھ ملکر افتتاح انجام دیا۔ حیدرآباد کی تاریخی نمائش کا پہلی بار انعقاد آزادی سے قبل نظام حکومت کیا گیا تھا تب سے یہ صنعتی نمائش ہر سال یکم جنوری سے 15 فروری تک منعقد کی جاتی ہے۔
اس مرتبہ نمائش میں 2400 سے زیادہ اسٹالس لگائے گئے ہیں۔ نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گے جبکہ میٹروٹرین کے اوقات میں رات 12 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔ نمائش کے اوقات روزانہ شام 4 بجے سے دس بجے تک رہیں گے۔ جس کیلئے پولیس کی جانب سے ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


