پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے حیدرآباد میں جابجا ٹریفک جام، عوام کو مشکلات کا سامنا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آئیل ٹینکرس مالکان کی ہڑتال کے بعد پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ خاص طور پر شہر کے اہم چوراہوں پر ٹرافک کئی گھنٹوں تک جام رہی۔ لوگ ٹرافک میں پھنس گئے۔

اس دوران تازہ اطلاع کے مطابق شہر کے کئی پٹرول پمپس پر ’نو اسٹاک‘ کا بورڈ لگادیا گیا جبکہ بعض پٹرول پمپس کو ہجوم اور افراتفری کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں کو ٹرافک کو کلیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی پٹرول پمپس کے پاس لمبی قطاریں دیکھی گئی اور کئی مقامات سے ٹرافک جام کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں