حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد ضلع انچارج وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے چھ ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا۔ آج انہوں نے مہدی پٹنم، وجئے نگر کالونی، نامپلی میں قائم ابھےہستم درخواستوں کے لیے بنائے گئے کاونٹرس کا جائزہ لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پرجا پالنا پروگرام کے لئے حیدرآباد شہر میں 650 مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں درخواست فارم وصول کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر پونم پربھاکر نے زور دیکر کہا کہ پرجا پالنا پروگرام کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرجا پارلنا پرورگرام پر عوام کی جانب سے زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے درخواست فارم داخل کئے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں اب تک دس لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر واضح طور پر کہا کہ پرجا پالنا پروگرام میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پرجا پالنا پروگرام کا اختتام 6 جنوری کو ہوگا، لہذا جن لوگوں نے ابھی تک چھ ضمانتوں سے متعلق درخواست فارم داخل نہیں کئے ہیں وہ فوری طور پر درخواست داخل کریں تاکہ حکومت کی اسکیمات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔


