حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے سنکرانتی تہوار کے سلسلے میں اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر ریاست کے تمام اسکولوں کو 12 جنوری تا 17 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے جاری حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ سنکرانتی کی تعطیلات مشنری اسکولوں کے علاوہ تمام اسکولوں پر لاگو ہوگی۔


