تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ طلبا کو سنکرانتی کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) نئے سال کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے طلبا کو خوشخبری دی ہے۔ ریاستی حکومت نے قبل ازیں اسکولوں کےلئے سنکرانتی کی 6 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم اب انٹرمیڈیٹ طلبا کو سنکرانتی کے موقع پر صرف 4 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کالجس کو سنکرانتی کی تعطیلات 13 جنوری تا 16 جنوری رہے گی۔ جبکہ اسکولوں کو 12 جنوری تا 17 جنوری تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

ریاست بھر میں کالجس سنکرانتی کی تعطیلات کے بعد 17 جنوری کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ انٹر طلباء کے پری فائنل امتحانات 22 سے 29 جنوری تک ہوں گے۔ اس سال سنکرانتی کی تعطیلات میں دوسرے ہفتہ (13 جنوری) کی چھٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں