‘بابری مسجد کی شہادت کو کبھی بھولا نہیں جاسکتا۔۔۔’ رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب پر اسدالدین اویسی کا بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے رام مندر کی افتتاحی تقریب سے قبل کہاکہ بابری مسجد انہدامی کارروائی ہمیشہ لوگوں کو یاد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شادت کا واقعہ ہمیشہ لوگوں کے ذہن میں رہے گا۔

اسدالدین اویسی نے کہاکہ رام مندر کے افتتاح کو مرکزی حکومت لوک سبھا میں فائدہ کےلئے موضوع بنانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ملک کا اصل موضوع بے روزگاری اور مہنگائی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال ہمیشہ موضوع بنارہے گا کہ آخر 6 دسمبر کو بابری مسجد کو کس نے شہید کیا؟

رام مندرکی تعمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر مسجد کو شہید نہیں کیا جاتا تو کیا عدالت کا یہ فیصلہ آتا؟ 6 دسمبر کو جو کچھ ہوا وہ ایک حقیقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں