حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے کارگذار صدر و سابق وزیر کے تارک راما راؤ آج حیدرآباد کے بورا بنڈہ میں واقع ابراہیم خان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ابراہیم خان نے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا۔ دراصل بی آر ایس پارٹی کے حامی راشد خان نے نئے سال کے موقع پر کے ٹی آر کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نئے سال کی مبارکباد پیش کی تھی اور انہیں دعوت دی تھی۔
What a sweet way to invite 😊
Ibrahim Bhai, Dawat Qubool Hain. Zaroor Aayenge Aap Ke Paas, Shukriya
Wishing you A Great 2024 https://t.co/2uLtktc7NF
— KTR (@KTRBRS) January 2, 2024
کے ٹی آر نے ابراہیم خان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے آج مسلم خاندان سے ملاقات کےلئے گھر پہنچ گئے۔ ابراہیم خان نے کے ٹی آر کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’تلنگانہ عوام کو آپ کی حکومت پر فخر تھا، آپ نے 10 سال تک لگاتار تلنگانہ کی ترقی کےلئے بہت کام کیا ہے، ابھی 5 سال انٹرویل کے جیسے گذاریں، دوبارہ بی آر ایس کی حکومت بنے گی۔ ابراہیم خان نے کے ٹی آر کو دعوت دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ نے دس سال بہت کام کئے ہیں، اب ہمیں آپ کی کچھ خدمت کا موقع دیجئے، ہمارے لئے کچھ وقت نکالیں‘۔ ابراہیم خان نے آخر میں لکھا تھا کہ ’امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری دعوت قبول کریں گے‘۔
ابراہیم خان کے ٹوئٹ کے جواب میں کے ٹی آر نے لکھا تھا کہ ’دعوت دینے کا کیا میٹھا انداز ہے، ابراہیم بھائی، دعوت قبول ہیں، ضرور آئیں گے آپ کے پاس، شکریہ‘۔ کے ٹی آر نے ابراہیم خان کو نئے سال کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


