250 سالہ قدیم مسجد نما ڈھانچہ کے سامنے اذان دینے کے الزام میں مسلم نوجوان گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے شاملی میں 250 سال پرانے خستہ حال ڈھانچہ کے سامنے اذان دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 250 سال پرانے انتہائی خستہ حال ڈھانچے کو مسلمان مسجد مانتے ہیں جبکہ ہندو افراد اسے ہندو راجاؤں کی عمارت قرار دیتے ہیں۔ یہ عمارت اتر پردیش کے شاملی میں تقریباً 4 بیگھوں پر پھیلی ہوئی ہے۔

250 سال پرانی مسجد میں اذان دینے والے شخص کی شناخت شناخت عمر قریشی کے طور پر کی گئی جو جلال آباد کا رہائشی ہے۔ غوث گڑھ گاؤں کے سربراہ کی شکایت کے بعد پولیس نے آئی پی سی سیکشن 505 (2) (دشمنی کو فروغ دینا) اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ قریشی نے جائے وقوعہ پر نماز پڑھنے کی کوشش کرکے 1940 کے برطانوی دور حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندو گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقہ 1350 سے منہر قلعہ کا حصہ تھا اور یہاں ہندو راجاؤں کی حکومت تھی، بعد میں مغلوں نے یہاں قبضہ کر لیا، یہ علاقے نجیب الدولہ کے زیر اثر آگیا اور اسے ایک مسجد میں تبدیل کیا گیا۔

https://x.com/FizzaRizvi92/status/1743911711814389828?s=08

1940 میں، اس وقت کے ڈی ایم اور جسمور ریاست کے مہاراجہ نے ایک پنچایت میں یہ معاہدہ کیا تھا کہ ہندوؤں کے ذریعہ اس ڈھانچے کو گرایا نہیں جانا چاہئے اور مسلمان اس جگہ پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں