حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس حکومت کی جانب سے چھ ضمانتوں کو جلد از جلد پورا کرنے کے بڑے بڑے وعدہ کئے جارہے ہیں جس کےلئے پرجا پالنا پروگرام بھی زور و شور سے منعقد کیا گیا، اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں نے درخواستیں دی ہیں۔
#Hyderabad– Why are the applications being handled with such neglect. With great difficulty public submitted the forms by standing line serpentine queues and now this. How reckless.
Where is the Rapido agent transporting the forms to and why. pic.twitter.com/2n3qIlY5zS
— @Coreena Enet Suares (@CoreenaSuares2) January 9, 2024
اگر آپ نے بھی پرجا پالنا کےلئے درخواست فارم جمع کی ہے اور آپ نے وائرل ویڈیو کو دیکھا ہے تو پھر آپ بھی اپنی درخواست کےلئے فکرمند ہونا ضروری ہے۔ اب آپ یہ سونچ رہے ہوں گے میرے فارم کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہوگا؟ کیا درخواست فارم صحیح سلامت سرکاری دفتر میں ہے یا پھر ۔۔۔؟
Do you know where are the Praja Palana applications ending up⁉️
Trunk Boxes 🗃️
Irani Chai Cafe’s ☕️
On the Roads 🛣️Praja Palana applications or Waste papers⁉️ Who is accountable for this mess Mr. #GumpuMestri ⁉️ pic.twitter.com/IEMgrGCEF9
— Putta Vishnuvardhan Reddy (@PuttaVishnuVR) January 9, 2024
پرجا پالنا فارم سے متعلق کچھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس کے بعد پرجا پالنا درخواست داخل کرنے والوں کے ہوش اڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے حیات نگر سرکل سے تعلق رکھنے والی درخواستیں بالا نگر فلائی اوور پر بکھری ہوئی پائی گئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ دراصل ایک راپیڈو اسکوٹر سوار ڈرائیور یہ فارمس کوکٹ پلی میں واقع ایک پرائیویٹ ایجنسی کو لیکر جارہا تھا جہاں ان فارمس کا کمپیوٹرائزشن ہونا تھا لیکن راسبہ میں فارمس کا ڈبہ کھل گیا اور کئی فارمس روڈ پر بکھر گئے۔
لوگوں نے درخواست فارمس کے ساتھ اس طرح کے رویہ پر تنقید کی ہے۔


