بی جے پی کے سنسکاری مجرم فرار؟ بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ کے 9 قصوروار لاپتہ، گھروں پر تالے، پڑوسی بھی لاعلم

حیدرآباد (دکن فائلز) بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے 9 مجرمین لاپتہ ہوگئے۔ فی الحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ اے بی پی نیوز کی ایک رپورٹس کے مطابق اجتماعی عصمت ریزی و قتل مقدمہ کے درندہ صفت 11 مجرمین میں سے 9 مجرم گھروں میں موجود نہیں ہے، یہاں تک کہ ان کے خاندان کے افراد بھی ان کے مقام سے واقف نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گجرات کی بی جے پی حکومت کی جانب سے انہیں کی قبل از وقت رہائی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سے یہ ’سنسکاری مجرم‘ فرار ہوگئے۔ سپریم کورٹ نے انہیں جیل میں خودسپردگی کی ہدایت دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایک مجرم رادھے شیام شاہ بھی گھر پر نہیں ہے۔ ان کے والد بھگوان داس شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو ساتھ لے کر گھر سے چلے گئے۔ اس کیس کا ایک اور ملزم پردیپ مودھیا بھی فی الحال لاپتہ ہے۔ ایسے ہی تقریباً مجرمین کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں، وہ اپنے گھروں سے فرار ہوگئے۔

بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے میں ریاستی حکومت نے 11 قصورواروں کی سزا معاف کرکے انہیں رہا کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے حکومت کے فیصلہ کو منسوخ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں