حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینار ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ ٹرین کے ڈیڈاینڈ دیوار سے ٹکرانے کے بعد تین بوگیاں S2، S3، S6 پٹریوں سے اترگئیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین چینئی سے نامپلی اسٹیشن پہنچی تھی۔ حادثے کے وقت ٹرین انتہائی سست رفتار سے چل رہی تھی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
اس حادثہ میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں لالہ گوڑہ ریلوے ہاسپٹل منتقل کیاگ یا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او راکیش نے کہاکہ ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب نامپلی ریلوے اسٹیشن پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کے بعد وہاں مرمت کا کام جاری ہے۔ ریلوے کے عملے نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور اس حادثے پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔ حادثہ میں شدید زخمیوں کو ڈھائی لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپئے دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے حکام نے بتایا کہ بحالی کا کام دوپہر 2 بجے تک مکمل ہوگیا جس کے بعد ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ کیا چارمینار ایکسپریس حادثہ ہے؟ یا لاپرواہ کا نتیجہ ہے؟ اعلیٰ حکام ٹرین کے ڈیڈ اینڈ دیوار سے ٹکرانے کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب حکام کو شبہ ہے کہ لوکو پائلٹ کی غلطی سے یہ حادثہ پیش آیا۔


