ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے علاقوں میں زلزلہ کا شدید جھٹکا، دہلی میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل پڑے

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کی گہرائی 213 کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق یہ جھٹکے دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے ملک کے مختلف علاقوں دہلی، این سی آر اور اطراف و اکناف کے مقامات کے علاوہ پاکستان کے شہر اسلام آباد، پشاور، لاہور و دیگر شہروں میں محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

دہلی این سی آر اور جموں و کشمیر میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جیسے ہی زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہوا لوگ اپنے دفاتر اور گھروں سے تیزی سے باہر نکلے اور کھلی جگہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقےفیض آباد میں اس زلزلے کا مرکز بتایا جارہا ہے اور اس کی شدت 6.3 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں