حیدرآباد (دکن فائلز) آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے ریاست میں جلدازجلد یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آسان میں جلد ہی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کیا جائے گا، اتراکھنڈ اور گجرات کی طرح آسام میں بھی یو سی سی نافذ کیا جائے گا۔
ہیمنتا بسوا سرما نے ریاستی بی جے پی ایگزیکٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ آسام میں قبائلی برادری کو یو سی سی کے دائرہ کار سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اتراکھنڈ اور گجرات کے بعد آسام میں بھی یکساں سول کوڈ کو نافذ کردیا جائے گا۔
Wواضح رہے کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کے تعلق سے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے دعویٰ کیا ہے کہ یکساں سول کوڈ کی اہمیت اور حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے لا کمیشن اس سے متعلق تمام پہلوؤں کا مطالعہ کر رہا ہے۔


