حیدرآباد: پتنگ اڑانے کے دوران برقی تار کی زد میں آکر 11 سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) سنکرانتی تہوار کے موقع پر ایک خاندان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ 11 سالہ لڑکا جو پتنگ اڑا رہا تھا بجلی کے تاروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے راجندر نگر ع عطاپور میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سنکرانتی کی تعطیلات پر 11 سالہ تنشک اپنے دوستوں کے ساتھ پتنگ اڑانے کےلئے ایک عمارت کی چھت پر گیا جہاں وہ پتنگ بازی کا نظارہ کررہا تھا، اس دوران غلطی سے وہ بجلی کی تار کی زد میں آگیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اہل خانہ کی جانب سے فوری طور پر تنشک کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ تنشک کی موت سے اس کے والدین صدمہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ سنکرانتی کے موقع پر بڑے پیمانہ پر پتنگ بازی کی جاتی ہے تاہم ایسے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اکثر اس تہوار کے دوران متعدد لوگ حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے اور احتیاط برتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں