حیدرآباد (دکن فائلز) کیا تلنگانہ میں ایمسیٹ EAMCET کا نام تبدل کیا جارہا ہے؟ کیونکہ اس امتحان انجینئرنگ، فارمیسی اور نرسنگ کےلئے ہی منعقد ہورہا ہے تاہم اب یہ امتحان میڈیکل کےلئے نہیں ہوتا۔ اس پس منظر میں اب یہ سوال پیدا ہورہا ہے کہ اس سال اس سیٹ (کامن انٹرنس ٹسٹ) کو نیا نام دیا جائے گا؟
ایمسیٹ کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ فی الحال حکومت کے زیر غور ہے۔ ای اے ایم (انجینئرنگ، اگریکلچر، میڈیکل) میں سے اب ایم (میڈیکل) کو نکال کر اس کی جگہ فارمیسی، نرسنگ کے لفظ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایس ای اے پی سیٹ ی ٹی ایس ای پی اے سیٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
2012-13 سے مرکز نے قومی سطح پر میڈیکل سیٹوں پر بھرتی کےلئے ‘NEET UG’ داخلہ امتحان متعارف کرایا۔ 2016 سے یہ امتحان قانون کے مطابق تلنگانہ سمیت پورے ملک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس جیسے میڈیکل کورسز کے داخلوں کو ایمسیٹ سے خارج کردیا گیا۔
متحدہ ریاست آندھراپردیش میں 1984-85 کے دوران تمام یونیورسٹیوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کورسز میں مشترکہ داخلوں کے لیے ایمسیٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔


