حیدرآباد (دکن فائلز) اکثر یہ دیکھا جارہا ہے کہ سیاسی قائدین اور مشہور شخصیتوں کے ٹوئٹر اکاونٹس کو ہیک کیا گیا، اب ہیکرز نے گورنر کے ٹوئٹر کو ہی ہیک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیلی سائی سوندرا راجن کا ٹویٹر (X) اکاؤنٹ ہیک کیا گیا۔ راج بھون کے عہدیداروں نے سائبر کرائم پولیس میں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی۔ سائبر کرائم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار اور سابق وزیر کے ٹی آر کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو بھی ہیک کرلیا گیا تھا۔ تلنگانہ کے وزیر صحت دامودرا راجنارسمہا کا فیس بک پیج کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔ ہیکرس اکاونٹس کو ہیک کرکے ڈی پی تبدیل کردیتے ہیں اور غیرمتعلقہ پوسٹس کرتے ہیں۔


