حیدرآباد (دکن فائلز) گوشہ محل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے متعدد مرتبہ سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوکر انہیں دھمکی آمیز کالز موصول ہونے سے متعلق شکایت کی تھی جس کے بعد سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم اب پولیس نے اس معاملہ میں کاروائی کرتے ہوئے کوویت میں رہنے والے محمد قاسم کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہے۔ ۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ سائبر کرائم پولیس نے VoIP نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی کالز کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے لوکیشنس کا پتہ چلالیا۔ یہ کالز کوویت سے کی گئی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ کویت میں گذشتہ 14 سال سے مقیم محمد قاسم مبینہ طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول کے ذریعے ملعون راجہ سنگھ کو کالز کررہے تھے۔ محمد قاسم کی حیدرآباد کے پرانے شہر میں چندرائن گٹہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے قاسم کے پاسپورٹ کی تفصیلات جمع کرلی ہیں۔ سائبر کرائم پولیس نے محمد قاسم کے لیے لک آوٹ سرکل جاری کردیا۔ قاسم کے نام پر تمام ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں اور سرحدی چیک پوسٹوں کو ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔


