ثانیہ مرزا نے بڑا دل دکھایا، شعیب ملک کےلئے نیک خواہشات کا اظہار، باضابطہ بیان جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہو چکی تھی۔ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ اور ان کے افراد خاندان و ٹیم کی جانب سے شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے ایک دن بعد باضابطہ طور پر بیان جاری کیا گیا جس میں ’پرائیویسی‘ کی درخواست کی گئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چھ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔ تاہم آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ شعیب ملک اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہوئے ہیں۔ وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کی زندگی کے اس مشکل دور میں ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں