حیدرآباد (دکن فائلز) رام مندر کی افتتاحی تقریب سے قبل ترنمول کانگریس کے رہنما ابھشیک بنرجی نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’میرے مذہب نے مجھے کسی ایسی عبادت گاہ کو قبول کرنے اور اپنانے کی تعلیم نہیں دی جو نفرت، تشدد اور بے گناہ لوگوں کی لاشوں پر بنائی گئی ہو۔ چاہے وہ مندر ہو یا مسجد یا چرچ یا گرودوارہ‘۔
My RELIGION has not taught me to accept and embrace a place of worship, whether it be a MANDIR, MASJID, CHURCH or GURUDWARA, which has been built over HATRED, VIOLENCE and the dead bodies of innocents. Period!
— Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) January 21, 2024
واضح رہے کہ رام مندر کے افتتاح کو لیکر بی جے پی ملک بھر میں پارٹی کی تشہیر میں لگی ہوئی ہے اور اس معاملہ پر آئندہ انتخابات میں خوب فائدہ اٹھانے کےلئے کوشاں ہے وہیں اپوزیشن پارٹیوں نے اس تقریب کو سیاسی تقریب قرار دیا ہے۔


