رام مندر افتتاحی تقریب کے دوران سشمتا سین نے آئین کی تمہید شیئر کرکے ہندوستان کو سیکولر ملک قرار دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم مودی کی جانب سے رام مندر کی افتتاحی تقریب کی قیادت کرنے پر سیکولر ذہن رکھنے والے افراد تنقید کررہے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر سوشل میڈیا ہندوستانی آئین کی تمہید شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ ایسے افراد میں کئی معروف شخصیات بھی ہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایت کار اتل مونگیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی آئین کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ اس اسکرین شاٹ میں بھارتی آئین کے جس حصّے کو شیئر کیا گیا ہے اس کے مطابق بھارتی آئین ملک کے سیکولر ہونے یعنی ہر مذہب، زبان، رنگ، نسل اور برادری کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی دینے کی ضمانت دیتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اتل مونگیا کی اس انسٹا پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔ سشمیتا سین نے بھی آئین کی تمہید والی تصویر شیئر کی جس کا عنوان ’ہیش ٹیک مادر وطن‘ رکھا۔ اُنہوں نے ’مدرلینڈ‘ کے کیپشن کے ساتھ بھارتی آئین کے اس حصّے کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔ سشمیتا سین کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سیکولر ملک ہونے کی حمایت میں دیگر کئی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر تمہید پوسٹ کیں۔

اس کے علاوہ فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے بھی آئین کی تمہید کو شیئر کرکے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں