مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کار حادثہ میں معمولی زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے سر پر اس وقت معمولی چوٹ آئی جب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوئی۔ وہ جس کار میں سفر کر رہی تھیں وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج بردوان میں ممتا بنرجی کے قافلے میں اچانک ایک کار گھس گئی جس کے بعد ممتا جس کار میں سوار تھی اس کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگادی۔ اس دوران ممتا بنرجی معمولی زخمی ہوگئیں۔

موسم خراب ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی کا ہیلی کاپٹر سے سفر منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد ممتا بنرجی بذریعہ کار روانہ ہوئیں، اس دوران سڑک حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں