حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ قبل ازیں ایمسیٹ کے ذریعہ ریاست میں انجینئرنگ، فارمیسی اور دیگر کورسز میں داخلے دیئے جاتے تھے اب اس کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس سال سے ایمسیٹ (EAMCET) کا نام تبدیل کرکے اِیپسیٹ (EAPCET) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم ریونت ریڈی نے اس کی منظوری دے دی۔ اس سلسلہ میں بہت جلد جی او جاری کردیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس سال EAPCET امتحان 9 یا 11 مئی سے منعقد ہونے کا امکان ہے۔ بہت جلد اس سلسلہ میں بھی اعلان کیا جائے گا۔


