حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سابق نائب وزیراعلیٰ و بی آر ایس رہنما محمود علی آج یوم جمہوریہ تقریب کے دوران اچانک بیہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح تلنگانہ بھون میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب کے دوران اچانک محمود علی بیہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق محمود علی کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔


