حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے راجیہ سبھا کی نشستوں کےلئے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 15 ریاستوں سے 56 اراکین کے انتخاب کے لیے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 15 فروری کو داخل کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 16 فروری کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ پولنگ 27 فروری کو ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے گنتی ہوگی۔ تلنگانہ میں تین اور آندھراپردیش میں تین سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔


