گورنر کوٹہ کے تحت نامزد ایم ایل سی کی حلف برداری پر ہائیکورٹ نے روک لگادی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت نامزد ایم ایل سی کی حلف برداری پر روک لگا دی ہے۔ نئے ایم ایل سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک حلف نہ لیں۔ آئندہ مہینہ کی 8 تاریخ کو اس معاملہ میں سماعت کی گئی۔ کودنڈارام اور عامر علی خان کو حکومت نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے حکومت کی خواہش کے مطابق منظوری دے دی تھی۔

تاہم ان نامزدیوں کو بی آر ایس قائدین ڈی شراون اور ستیہ نارائنا نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ سابق ایم ایل سی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ معاملہ حل ہونے تک ان کی حلف برداری پر روک لگائی جائے۔ ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے حلف برادری پر روک لگادی۔

واضح رہے کہ سابق بی آر ایس حکومت نے شراون اور ستیہ نارائن کے نام تجویز کیے تھے لیکن گورنر نے اسے قواعد کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب کانگریس حکومت نے حال ہی میں کودنڈارام اور عامر علی خان کے نام تجویز کیے تھے اور گورنر نے اسے منظور کر لیا۔ جس کے بعد شراون اور ستیہ نارائنا نے سابق میں انکی نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے معاملہ کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اس درخواست پر اب آئندہ سماعت 8 فروری کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں