اسرائیل نے دوستی اور حمایت کےلئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ اپنی دوستی اور اُس کی حمایت کرنے کیلئے ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ ااسرائیل کٹز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہاکہ انھوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کےساتھ مفید بات چیت کی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ہندوستان کو مغربی ایشیاءسے ملانے والے علاقائی پروجیکٹوں اور جہاز رانی کی سلامتی سمیت علاقائی سیکورٹی سے وابستہ خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اُس کی حمایت اور دوستی کیلئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

وہیں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نےبھی اپنی اِس گفتگو کو ثمر آور قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ وہ ایک دوسرے سے رابطے میںرہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں