حیدرآباد (دکن فائلز) آزاد ہندوستان میں پہلے دہشت گرد حملہ کو 76 سال گذر گئے۔ آج مہاتماگاندھی کی 76 ویں برسی ہے۔ آج ہی کے روز 30 جنوری 1948 کو کٹر ہندوتوا کارکن ناتھورام ونایک گودسے نے مہاتما گاندھی کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
گاندھی جی کے قتل کو آج 76 سال ہوگئے۔ ہندوستان کے پہلے دہشت گرد گودسے نے مہاتما گاندھی کو نئی دہلی کے برلا ہاوٴس کے باغیچے میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ وہ ایک کٹر ہندتوا کارکن اور انتہاپسند تھا۔
آج افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کو آزاد ہوئے 76 برس گذرنے کے باوجود آج بھی ملک میں دہشت گرد گودسے کے چاہنے والے موجود ہیں اور وہ کھلے عام گودسے کی تائید کا اعلان کرتے ہیں۔ ایسے لوگ نہ صرف گودسے کو بلکہ خود کو بڑا دیش بھگت کہتے ہیں۔


