دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق مسلم ڈرائیور نے 65 مسافرین کی جان بچائی

حیدرآباد (دکن فائلز) اڈیشہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بس چلانے کے دوران ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا تاہم بس ڈرائیور نے وقت رہتے بس کو روک دیا جس کی وجہ سے بس میں سوار 65 افاد کی جان بچ گئی۔ ڈرائیور نے 65 افراد کی جان تو بچالی لیکن وہ موت کی آغوش میں لگایا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بالاسور کے پاتاپور چک میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مغربی بنگال کے سیاح ایک بس میں بالاسور کے پنچ لنگیشورالم کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ڈرائیور کو دل کا دوڑہ پڑا تاہم ڈرائیور نے فوری بریک لگاکر اپنے ہوش کھو بیٹھا۔ بس کے مسافروں نےفوری طور پر ڈرائیور کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

جاں بحق ڈرائیور کی شناخت شیخ اختر کے طور پر کی گئی۔ ڈرائیور کی موت پر تمام مسافرین نے گہرے غم کا اظہار کیا۔ مسلم ڈرائیور نے دل کا دورہ پڑنے کے باوجود دیگر مسافرین کی جان کی پرواہ کرتے ہوئے انہیں محفوظ رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں