حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے زیرالتوا ٹریفک چالان میں رعایت سے متعلق اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب زیر التواء چالان کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کے احکامات جاری کیے گئے۔ تازہ ترین احکامات کے مطابق 15 فروری تک زیر التواء چالان آن لائن ادا کرنے کی سہولت رہے گی۔ قبل ازیں چالان ادا کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی تاہم آج اس سلسلہ میں تازہ احکامات جاری کئے گئے۔
پولیس نے عوام کو الرٹ کیا ہے کہ جس کے چالان ابھی بھی زیرالتوا ہیں وہ جلدازجلد بھاری رعایت کے ساتھ آن لائن ادا کریں۔
حکومت نے رعایتی اسکیم کے ذریعہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں پر 80 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح موٹر گاڑیوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں پر 60 فیصد اور آر ٹی سی بسوں پر 90 فیصد رعایت رہے گی۔


