حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے چند منٹ بعد مبینہ زمین گھوٹالہ معاملہ میں گرفتار کرلیا، جس کے بعد رانچی میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں اور اہم مقامات پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ قبل ازیں 24 جنوری کو ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ گچھ کےلئے ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
ہیمنت سورین کے استعفیٰ دینے کے بعد ریاستی وزیر چمپائی سورین ان کی جگہ نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ حکمران جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔
قبل ازیں ہیمنت سورین کی ممکنہ گرفتاری کی پیش قیاسی کی جارہی تھی۔


