تلنگانہ میں شب معراج کے موقع پر 8 فروری کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے 8 فروری کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ شب معراج مسلمانوں کے نزدیک مقدس رات تصور کی جاتی ہے اور اس موقع پر رات میں مسلمان عبادت کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کیلنڈر کے مطابق 8 فروری کو شب معراج کی اختیاری تعطیل قرار دی گئی تھی تاہم اب کانگریس حکومت نے اسے عام تعطیل میں تبدیل کردیا ہے۔ اس دن سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ریاست کے اکثر اقلیتی تعلیمی ادارے شب معراج کے دوسرے روز تعطیل دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ شب معراج کی رات میں حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے حکم سے بُراق کے ذریعے مکہ سے یروشلم گئے اور اس کے بعد (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آسمانوں پر روانہ ہوئے اور خدا سے ملاقات کے بعد زمین پر واپس آئے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس مبارک رات کو شب معراج کے طور پر مناتے ہیں اور رات عبادات و دعاؤں میں گزارتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں