حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں خواتین کے لیے مفت بس کے سفر کی سہولت جاری ہے جس کی وجہ سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اس اسکیم کی وجہ سے مردوں کے لیے مختص نشستوں پر بھی خواتین کا قبضہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں میٹرو میں بھی مسافرین کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ اب تلنگانہ کی سڑکوں پر مرد حضرات کےلئے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔
آر ٹی سی نے اب کچھ خصوصی روٹس اور اوقات میں ’صرف مردوں‘ کےلئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عہدیدار اس بات پر غور کررہے ہیں کہ کن روٹس پر ان خصوصی بسوں کی ضرورت ہے۔ اب حیدرآباد کی سڑکوں پر صرف مردوں کےلئے خصوصی، بورڈ کے ساتھ بسیں چلیں گی۔
مردوں کےلئے خصوصی بسوں میں خواتین کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ضعیف حضرات کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ پہلے یہ بس ابراہیم پٹنم-ایل بی نگر روٹ پر چلائی گئیں۔ آر ٹی سی حکام اب مرد حضرات کی مشکلات کو دور کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔


