گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا پر روک لگانے سے الہ آباد ہائیکورٹ کا انکار

حیدرآباد (دکن فائلز) الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی کو راحت دینے سے انکار کردیا- مسجد کمیٹی نے وارانسی کی عدالت کے اس حکم کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں ہندوؤں کو گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دی تھی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل کو گیانواپی مسجد کے احاطے کے اندر اور باہر امن و امان برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مسجد کمیٹی نے ضلع جج کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے عرضی کو سننے سے انکار کرتے ہوئے مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں