حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی دہشت، شمس آباد میں کتوں کے حملے میں ایک سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی دہشت پھیل گئی۔ گذشتہ کچھ دنوں سے کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح شمس آباد میں ایک سانحہ پیش آیا۔ آوارہ کتوں کے حملے سے ایک سالہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کتوں کے حملے کے بعد مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن یہ بے سود ثابت رہی۔ پولیس اور متاثرین کے مطابق محبوب نگر ضلع کے دیور کنڈہ منڈل کے نگرم گاؤں سے تعلق رکھنے والے کولا سوریا کمار اور یادمما شمش آباد میں رہ رہے تھے، جوڑا یہاں مزدوری کررہا تھا جنہیں تین بچے ہوئے لیکن دو بچے بچپن میں ہی فوت ہوگئے اب تیسرا لڑکا بھی آوارہ کتوں کے حملہ میں فوت ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یادمما جو اس وقت حاملہ ہیں اور ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں شریک ہیں۔ سوریا کمار اپنے بیٹے ناگ راجو کے ساتھ سمش آباد میں ایک جھونپڑی میں رہ رہے ہیں۔ جمعرات کی صبح ناگ اراجو جھونپڑی سے باہر آیا، وہاں موجود کچھ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی تاہم ناگ راجو شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طور پر ناگ راجو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ سوریا کمار اور یادما، جو پہلے ہی دو بیٹے کھو چکے ہیں، اب آوارہ کتوں کے حملہ میں تیسرے لڑکے کی موت پر انتہائی غمگین اور صدمہ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں