چمپائی سورین نے جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا، عالمگیر عالم وزرا میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) ہیمنت سورین کے استعفیٰ اور ای ڈی کی گرفتاری کے بعد جے ایم ایم قانون ساز پارٹی کے رہنما چمپائی سورین نے جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ چمپائی سورین وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ جے ایم ایم قانون ساز پارٹی کے لیڈر چمپائی سورین نے 2 فروری کو رانچی میں واقع راج بھون میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔

چمپائی سورین کو اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ 67 سالہ قبائلی رہنما نے ریاست کے 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر آج حلف لیا۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر عالمگیر عالم اور آر جے ڈی لیڈر ستیانند بھوکتا نے کابینی وزراء کے طور پر حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں