تلنگانہ کے پہلے نائب وزیراعلیٰ ٹی راجیا نے بی آر ایس کو الوداع کہہ دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بڑا جھٹکا لگا۔ تلنگانہ کے پہلے نائب وزیر اعلی اور سابق ایم ایل اے تاتی کونڈا راجیا نے بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خبر ہے کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔

گزشتہ انتخابات میں کے سی آر نے راجیا کو اسٹیشن گھن پور سے ٹکٹ دینے سے انکار کیا تھا۔ ان کی جگہ کڈیم سری ہری کو ٹکٹ دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ ناراض تھے۔ اپنے حامیوں سے مشورہ کے بعد انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہنا بہتر سمجھا۔

راجیا بہت جلد سی ایم ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔ پہلے ہی بی آر ایس کے پانچ ایم ایل ایز کی ریونت ریڈی سے ملاقات نے ریاستی سیاست میں ہلچل مچادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں