حیدرآباد (دکن فائلز) یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ قومی میڈیا میں اسدالدین اویسی کی تقریر سرخیوں میں رہے لیکن آج پہلی بار قومی میڈیا میں اسدالدین اویسی کی غیرسیاسی تقریر کی خبر بنی۔ تقریر خالص مذہبی تقریر تھی جس میں اسدالدین اویسی نے مسلم مردوں کو اپنی بیویوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے تقریر میں دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقؓ کا بھی واقعہ سنایا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں شوہروں کو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا برتاؤں کرنے کی صلاح دی۔
یہ ویڈیو اتنا وائرل ہوا کہ ہمیشہ اسدالدین اویسی پر تنقید کرنے والی ’گودی میڈیا‘ بھی آج خود کو اس ویڈیو کی خبر بنانے سے روک نہ سکی اور ایسا کہا جارہا ہے کہ پہلی بار ’گودی میڈیا‘ نے اسدالدین اویسی کے کسی ویڈیو میں کوئی منفی پہلو نہ نکال سکی جبکہ خبر کو مثبت انداز میں پیش کیا گیا۔
ویڈیوں دیکھیں:
Islam mein khawateen ka maqaam#AIMIM #AsaduddinOwaisi #Islam #HonourWoman #WomenPower #Majlis #Hyderabad #Telangana #India pic.twitter.com/zkDu9FDHEO
— AIMIM (@aimim_national) February 4, 2024


