تلنگانہ میں بی آر ایس کو جھٹکے پر جھٹکے، رکن پارلیمنٹ وینکٹیش اور جیون ریڈی کانگریس میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) کچھ روز قبل تلنگانہ کے پہلے نائب وزیراعلیٰ اور اسٹیشن گھن پور کے سابق رکن اسمبلی ٹی راجیا نے بی آر ایس سے استعفیٰ دیکر کانگریس میں شمولیت اخیتار کرلی تھی تاہم اب بی آر ایس پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ بی آر ایس ایم پی وینکٹیش، بی آر ایس لیڈر جیون ریڈی نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پدا پلی کے رکن پارلیمنٹ بی وینکٹیش اور جیون ریڈی کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ان دونوں نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی موجودگی میں پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے۔

بعد میں وینکٹیش نے نائب وزیر اعلیٰ مالو بھٹی وکرمارکا اور کے سی وینوگوپال کے ساتھ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں